اجڑ واں شہروں مےں رمضان سے  قبل اشیاءخوردونوش کی قیمتوں مےں اضافہ


سلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے، ملک بھر تمام اشیا کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے پھل فروٹ سبزی گھی تیل سب مہنگے ہو گئے ایسے میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ برائلر کا گوشت 650 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر 400 روپے فی کلو fفروخت ہو رہی ہے۔ جڑ واں شہروں پنڈی اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 650 تک پہنچ چکی ہے۔بڑا گوشت 700 سے 800روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن