نوشہرہ ورکاں: صوبائی حلقہ پی پی 55 کے ریٹرننگ آفیسر عنصر جمیل نے الیکشن شیڈول جاری کردیا


 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بے یقینی کی فضاء میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے الیکشن شیڈول کا آغاز ہو گیا ہے صوبائی حلقہ پی پی 55 کے ریٹرننگ آفیسر عنصر جمیل نے الیکشن شیڈول کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امیدوار آج سے 14 مارچ تک دفتر میونسپل کمیٹی میں صبح اٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے 15 مارچ کو امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی 22 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی 27 مارچ تک امیدواروں پر اعتراضات داخل ہونگے 3 مارچ تک اعتراضات پر فیصلے سنائے جائیں گے 4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی 5 اپریل کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن