حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر چودھری عدنان نواز کی زیر نگرانی صفائی نصف ایمان مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔ریسکیو 1122کے ایجو کیشن ونگ کی جانب سے مختلف سکولوں میں طلباء وطالبات کو حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی پندرہ روزہ صفائی نصف ایمان مہم کے سلسلہ میں خصوصی آگاہی لیکچر دیے جارہے ہیں۔ ریسکیو افسران کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کی کامیابی میں طلبا ء و طالبات کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے طلباء و طالبات اپنے سکولوں ، کالجوں اور گھروں میں صفائی کاخاص خیال رکھیں اور اپنے اردگرد بسنے والے افراد، رشتہ داروں کو بھی اسکی ترغیب دیں تا کہ ہم اپنے گھر ، گلی ، محلوں ، شہر اور ملک کو صاف، شفاف بنا سکیں ۔
چودھری عدنان نواز کی زیر نگرانی صفائی نصف ایمان مہم شروع کر دی گئی
Mar 12, 2023