گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹری آزاد جموں کشمیر عامر محمود نے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ کیا ۔ وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں انڈسٹری مالکان انڈسٹری چلانے میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں دورے کا مقصد یہی ہے کہ کہ یہاں کی انڈسٹری کے تجربات کے متعلق آگاہی ہو سکے علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں کس ٹائپ کی انڈسٹریاں کام کر رہی ہیں ۔اس تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم آزاد جموں کشمیر میں انڈسٹریاں لگاسکیں ۔اجلاس کی صدارت چیمبرکے نائب صدر عادل ندیم نے کی۔اس موقع پر سابق صدر اخلاق احمد بٹ ،سابق سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان ،رکن مجلس عاملہ نعیم آصف کے علاوہ سمال انڈسٹری آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔قبل ازیں نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر عادل ندیم نے منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹری آزاد جموں کشمیر کے ہمراہ تشریف لائے وفد کو گوجرانوالہ کی انڈسٹری کے متعلق تفصیلی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
ایم ڈی سمال انڈسٹری آزاد جموں کشمیر کادورہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس
Mar 12, 2023