ڈی پی او قصورکی تھانہ صدر پھول نگر‘ ٹینکی والی مسجد میں کھلی کچہری 


پھول نگر (نامہ نگار) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ صدر پھول نگر اور ٹینکی والی مسجد میں کھلی کچہری لگائی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے تھانہ صدر پھولنگر میں سنگین نوعیت مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی، تفتیشی افسروں سے مدعیوں کے سامنے مال مسروقہ کی برآمدگی اور مقدمات کی پراگرس دریافت کی اور مناسب احکامات جاری کیے،ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے جامع مسجد عثمانیہ ٹینکی والی پھولنگر میں نماز جمعہ ادا کی اور خطاب کرتے کہا کہ قصور پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے شہری جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریںخدا کو راضی کرنے کا بہترین عمل اسکے بندوں کی خدمت کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن