کوٹ رادھا کشن + بھوئے آصل(نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما پی پی 174 وقار حاکم علی اور تحریک انصاف کے رہنما ذیشان الہی شمیرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک پر لٹیروں کا ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے مہنگائی کا سیلاب عوام کو نگل رہا ہے امپورٹڈ حکومت نے جس طرح معیشت کا بھٹہ بٹھایا ہے اسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ آئی ایم ایف کے سامنے ’’ڈٹ جانے‘‘ کے نعرے لگانے اور دعوے کرنیوالے حکمرانوں نے قرضے کیلئے گھٹنے ٹیکے ہیں اور ان کی سخت ترین شرائط پر عمل کرتے ہوئے قرضے کی منظوری سے بھی پہلے عوام مہنگائی بم پھینکے ہیں۔ موجودہ حکمران الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ان کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرنا ہے تاکہ انتخابات ملتوی ہوجائیں ۔