شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان سہولت کاروں کے خاتمہ اور ا نکی بیساکھیوں سے محرومی کے بعد سڑکوںپر آکر اپنا رونا رورہے ہیں مگر اب اس کوکوئی سہولت کار یا بیساکھی نہیں ملے گی عمران خان عدلیہ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہاں سے بھی اسے کچھ نہیںملنے والا ۔ وزیراعظم ہائوس ،گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے اور اسے سماجی ورکر بنانے کے دعوے ایک کروڑ نوکریاںدینے کے وعدے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں وقت نے ثابت کیا کہ اس کیخلاف کوئی اندرونی یا بیرونی ساز ش نہیں ہوئی ۔ ملک آج جن مسائل ،مشکلات اور بحرانوں سے دوچار ہے وہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جنڈیالہ شیرخان میں ن لیگ پی پی 142 کے امیدوار چودھری شہباز کی اقامت گاہ پر ورکر کنونشن سے خطاب کرتے کیا اس موقع وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار عرفان ڈوگر ‘ میاں خالدمحمود، عارف خان سندھیلہ،حاجی محمدنواز،رانا افضال حسین، پیر اشرف رسول ،سجاد حیدر گجر،محمود الحق شاہین ،حسان ریاض ، رانا احمد عتیق انور ، جہانزیب خان،کامران ورک ،چودھری سرفراز ، امجد نذیر بٹ ، شیخ کاشف عارف ، رائے عادل زبیر سمیت دیگر موجودتھے ۔
عمران خان عدلیہ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں: رانا تنویر
Mar 12, 2023