گزشتہ روز امریکی فضائیہ نے امریکی صدر کے زیر استعمال صدارتی طیارے کے نئے رنگوں کا انکشاف کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ رنگوں کو ترک کر دیا ہے۔ بائیڈن نے کلاسک ہلکے نیلے اور سفید رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ رنگ سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی نے 6 دہائی سے بھی زیادہ قبل دو طیاروں کے لیے منتخب کیا تھا۔ ٹرمپ نے جنوری 2021 میں عہدہ چھوڑا تھا۔ انہو ں نے مستقبل کے دو طیاروں کا رنگ تبدیل کرتے ہوئے سرخ، سفید اور گہرے نیلے رنگ کا انتخاب کیا تھا۔ اول آفس میں ایک میز پر ٹرمپ کو ان رنگوں میں ہوائی جہاز کا ماڈل دکھایا گیا تھا۔ٹرمپ امریکی پرچم کے حوالے سے ہوائی جہاز کے درمیان میں ایک سرخ لکیر لگانا چاہتے تھے ۔اس کے نچلے حصے کو گہرا نیلا رنگ دینا چاہتے تھے۔ نئے رنگوں نے انجینئرز کے لیے تکنیکی مسائل کو جنم دیا ہے۔ بائیڈن کی جانب سے ٹرمپ کے رنگوں کو ترک کرنے کے بعد نیا ایئر فورس ون موجودہ طیارے سے مشابہ ہوجائے گا۔ اس مرتبہ کا نیلا رنگ پرانے کی نسبت نیا رنگ ہوگا۔ یاد رہے ۔ "ایئر فورس ون" کی اصطلاح دو مختلف صدارتی طیاروں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ دونوں طیارے جدید ترین نیویگیشن اور دفاعی نظام سے لیس ہیں۔ ان میں اینٹی میزائل سسٹم اور ایک اینٹی ایکسپلوسیو باڈی اور ان میں میڈیکل سوٹ ہے۔ توقع ہے کہ دو نئے طیارے 2027 اور 2028 میں فراہم کردئیے جائیں گے اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے فاتح کو طیاروں پر سوار ہونے والے پہلے صدر کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔
بائیڈن نے ایئر فورس کیلئے ٹرمپ کے منتخب رنگوں کو ترک کر دیا
Mar 12, 2023 | 11:49