عمران خان نے ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب سیکرٹری جنرل کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ارسلان تاج گھمن کو آج صبح اغوا کیا گیا تھا. اس نے صرف اپنی کل کی تقریر میں ڈرٹی ہیری کا ذکر کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فاشزم پر مبنی اس غیر جمہوری اقدام  کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن