وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ظل شاہ کے قتل کا الزام الٹا پی ٹی آئی پر ڈال دیا۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیدار کی گاڑی لاش منتقلی کیلئے استعمال ہوئی.ظل شاہ کے والد کو زمان پارک بلا کر پیسوں کی آفر کی گئی.والد کو کہا گیا بیٹے کو قتل کرنے کا بیان دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے راجا شکیل ضمانت پارک میں کیوں چھپے رہے؟ کیمروں نے کالے رنگ کے ڈالےکی نقل وحرکت کو محفوظ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لاش اسپتال میں پڑی رہی. پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کہاں غائب تھی؟ لاش اسپتال منتقل کی. پولیس کو کیوں اطلاع نہیں دی؟ لاش اسپتال منتقل کرنے والے ڈرائیور کا حلیہ تبدیل کردیا۔انکا کہنا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔ مریم نواز کی آڈیو میں کیا ہے؟ معیشت تباہ کرنے کا حکم دیا؟ عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کاروبار کرتا رہا. عمران خان بہروپیا اور فراڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا ڈرامہ شروع کیا گیا. عمران خان نے صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا.عمران خان ضمانت پارک میں پلستر باندھ کر بیٹھا ہے. ان کا ہر سیاسی تماشہ ناکام ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 4سال میں ملکی معیشت تباہ کردی. انکی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا ہے.اقتدار کے خاتمے پر عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور اب امریکا سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کیا. متعدد افراد زخمی ہوئے. عمران خان لاشوں پر سیاست کر کے افراتفری پھیلارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کی کہانی ختم ہونے پر امپورٹڈ حکومت کا ڈرامہ رچایا۔ لانگ مارچ میں گارڈ کی گولی سے شہری کی جان گئی. عمران خان نے لوگوں کو اسکولوں کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ عمران خان نے کارکن کی لاش پر سیاست کی۔انہوں نے وزارت خارجہ کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا. عمران خان نے جب دیکھا کہ اس کا اقتدار جانے والا ہے تو آرمی چیف کو بند کمرے میں ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی. جب اس پر بھی بات نہیں بنی تو اسمبلی توڑ دی. آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی۔