اسلام آ باد (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کی رکن قومی اسمبلی بننے کا انکشاف ہوا ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل رحمن کا الیکشن کمیشن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کوٹے پر نامعلوم خاتون کے مخصوص نشست پر کامیابی کے نوٹیفیکیشن کا معاملے پر مولانا فضل رحمن نے نوٹیفکیشن منسوخ کرنے اور تحقیقات کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط کے مطابق صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یوآئی کی فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کرکے حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مخصوص نشست کیلئے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کی تحقیقات کروائی جائے، تحقیقات کروائی جائے کہ نوٹیفکیشن ملی بھگت سے جاری ہوا یا غلطی ہے۔