پشاور زلمی کی کراچی کو شکست‘  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

Mar 12, 2024

کراچی (نیٹ نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29  ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رن بنائے۔کپتان بابر اعظم 51 اور رومین پاؤل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب نے 19، محمد حارث نے 13، حسیب اللہ نے ایک اور کیڈمور نے 9 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز  دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں