لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے قلیل المدتی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں آئندہ 3ماہ کے بجٹ اخراجات کی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے قلیل المدتی بجٹ اخراجات کی تیاری شروع کر دی۔پنجاب حکومت نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں 31مارچ تک 1ماہ کے بجٹ کی منظوری لی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینے کا فیصلہ
Mar 12, 2024