اسلام آباد بار کونسل کی لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم  اور دیگر وکلاکی گرفتاریوں کی  مذمت

Mar 12, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد بار کونسل نے سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاکی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام گرفتار وکلاکو فوری رہا کیا جائے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے  وکلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہیکہ سپریم کورٹ کے وکلاکو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرامن احتجاج میں حصہ لینے کے اپنے حق کا استعمال کر رہے تھے ، اسلام آباد بار کونسل وکلاکے خلاف کارروائیوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ اسلام آباد بار کونسل تمام گرفتار وکلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔

مزیدخبریں