لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسروں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 43 جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسروں میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔ 36 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بھی تبادلے کر دیئے گئے۔ پانچ سینئر سول ججز کے بھی تبادلے کر دیئے گئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کردیا گیا۔ جبکہ سید علی عمران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا۔