محمد اورنگزیب کا بنک کی صدارت، چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ  چارج سنبھالتے ہی تعارفی سیشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد محمد اورنگزیب نے ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نجی بنک کی جانب سے اہم نوٹ جمع کروایا گیا۔ نوٹ کے مطابق بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد اورنگزیب کا استعفیٰ منظور کر دیا۔ محمد اورنگزیب سے متعلق اطلاعات تھیں انہیں وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزارت کا چارچ سنبھالتے ہی اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیکرٹری خزانہ اور سینیئر حکام نے شرکت کی، وزیر خزانہ کو وزارت کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور تعارفی سیشن ہوا۔ وزیر خزانہ کو   آئی ایم ایف مذاکرات اور دیگر ایشوز کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن