جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس نعیم اخترافغان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ ججز، وکلا، بارکونسل نمائندگان اور دیگرنے شرکت کی۔حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس سردارطارق مسعود نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب حلف برداری کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس نعیم اخترافغان سے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی تاہم عدالت عظمی میں کل ججز کی تعداد 17 ہوتی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں اب بھی 3 آسامیاں خالی ہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ ہفتے بذریعہ نوٹیفیکیشن جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...