صدر  سرکاری مصروفیات نمٹانے کے بعد واپس زرداری ہاؤس منتقل

Mar 12, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں اپنی سرکاری مصروفیات نپٹانے کے بعد واپس زرداری ہاؤس اسلام آباد چلے گئے، صدر اصف علی زرداری صبح ایوان صدر آئے گارڈ اف انر کا معائنہ کیا، وفاقی کابینہ حلف لیا، پھر کچھ دیر  دفتر بیٹھے رہے اور زرداری  ہاؤس چلے گئے، صدر مملکت ایک دو روز میں باضابطہ طور پر ایوان صدر منتقل ہوں گے۔

مزیدخبریں