لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ کے علاقے میں ظہیر الدین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں عنصر سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں فرید سے 2 لاکھ نقدی و موبائل فون، کاہنہ میں احمدسے 2 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں ولی سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، شاہدرہ میں لقمان سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، غالب مارکیٹ میں عمر سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں جواد سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں عدنان سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس،گجر پورہ اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد،کاہنہ، ماڈل ٹاؤن ،نشتر کالونی اور نواں کوٹ کے علاقوں میں سے 9 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔