اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے لیکن ہمارا اپنا راستہ ہے، اسی کی تو سزا مل رہی ہے، سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے۔ حکومت چلنے سے متعلق سوال پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں جا سکے گی۔