قصور میں کمسن طالب علم پر تشدد کا نوٹس، ٹیچر معطل 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیر تعلیم نے کمسن طالب علم پر استاد کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ سکول روشن بھیلہ کے ساتویں کلاس کے طالبعلم عظیم کے گھر  صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی  ہدایت پر خاتون ایم پی اے صفیہ سعید کی سربراہی میں وفد  پہنچ گیا۔  متاثرہ بچے اور اس کے والدین سے پوچھ گچھ کی۔ P.E.T ٹیچر عاطف منیر کو معطل کردیا گیا جبکہ پولیس تھانہ شیخم نے جلاد ٹیچر کے خلاف مقدمہ بھی  درج کرلیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...