رمضان میں غزہ اور کشمیر کے مظلوموں کو بھی یاد رکھیں: مولانا فضل الرحمٰن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ماہ مقدس کا احترام اپنے اوپر لازم رکھیں۔ تراویح اور عبادات کی پابندی کریں اور اپنی دعاؤں میں غزہ کے اور کشمیر کے مظلوم لوگوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے اس بات پہ بھی زور دیا کہ اس موقع پر معاشرے میں غربت کے چنگل میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے تعاون کے دروازے سب کو کھولنے چاہیں۔

ای پیپر دی نیشن