کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.30روپے سے کم ہو کر279.20روپے ہو گئی اسی طرح 7پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر281.68روپے سے کم ہو کر281.61روپے پر آ گئی۔انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2198روپے پر برقرار رہی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولر زایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ30ہزار200روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ97ہزار360روپے پر مستحکم رہیں۔