نیب اور نگران حکومتوں کو ختم کرنے کیلئے آئینی ترامیم کی تیاری مکمل 

  اسلام آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے آتے ہی کئی آئینی ترامیم کرنے کی تیاری کرلی۔  نجی ٹی وی سے  گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نیب اور نگران حکومتوں کو ختم کرنے کے لئے آئین میں ترامیم کریں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا تحفظ، آرٹیکل 62 ، 63 کی اصل شکل میں بحالی ایجنڈے پرہے تاہم سب سے پہلا کام تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے۔ ن لیگی سینیٹر کو صدر آصف  زرداری سے بھی اچھی امیدیں کہا درمملکت سیاسی پولرائزیشن کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین میں نگرانوں کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اب وقت آگیا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے نظام کو لپیٹ دینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...