لاہور ( این این آئی)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے جان گنوانے والے 6 افراد کے مقدمے میں مرکزی ملزم افنان شفقت کے وکیل نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اِس کیس اور مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔