ہائیکورٹ: سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی 

Mar 12, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سوشل میڈیا پر پابندی کے تمام نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

مزیدخبریں