راولپنڈی(اکمل شہزاد سے)پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری میں خواتین کیلئے مواقع بہت کم ہیں،پاکستان کو کاروبار کیلئے فرینڈلی ملک بنانے کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،والد پاکستان ایئر فورس میں پائلٹ تھے ان کو دیکھ کر شوق پیدا ہوا ، پہلے ایٹرنی کے طورپر اس شعبے کو جوائن کیا، پھر والد کی جانب سے بہت زیادہ سپور ٹ ملی ، میرے پائلٹ بننے پر سب سے زیادہ خوشی میرے والد کوہی تھی، والد سول ایوی ایشن کے کاروبار سے منسلک تھے اس وجہ سے اس شعبے کو ہی پسند کیا ان خیالات کا اظہار کمرشل پائلٹ کا لائسنس کینڈا سے حاصل کرنے والی ایشیا کی سب سے کم عمر پاکستانی پائلٹ کیپٹن زیورد عمران نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ دبئی کینڈا میں ایوی ایشن کا بزنس کرنا آسان ہے اور نئے کاروبار میں سب لوگ سپورٹ کرتے ہیں پاکستان میں مشکلات ہیں، پاکستان گورنمنٹ سے میرا مطالبہ اور اپیل ہے کہ سٹوڈنٹس پائلٹ اور ٹرینرزکیلئے آسانیا ں پیدا کرے اس شعبے میں آسانیوں کی بجائے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں،پو ری دنیا میں پائلٹس کی ڈیمانڈ ہے اس کی فیسیوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،پورے دنیا کے فلائنگ سکو لز میں اتنا رش ہے کہ داخلہ ہی نہیں ملتا ، ہمارے ملک میں اس شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، ہم نے توایگزمینیشن سسٹم سول ایوی ایشن لائسنسنگ کا آئوٹ سورس کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے ساڑھے سات لاکھ روپے سٹوڈنٹس کے ایکسٹرا خرچ ہو جاتے ہیںجو کہ پہلے صرف 35ہزار تھی ،اس شعبے میں بہت کم خواتین تھیں،اب کافی اچھی تبدیلی آ رہی ہے خواتین بھی اس شعبے میں آ رہی ہیں ، ہمارے فلائنگ سکول میں لڑکوں کے برابر لڑکیوں کی تعداد ہے، اس سے قبل میں اور میر ی دوست صرف ایئر پورٹ پر گھومتی دکھائی دیتی تھیں اب انجینئرنگ میں بھی کافی زیادہ لڑکیاں دکھائی دیتی ہیں، اس موقع ان کے والد عمران اسلم خان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کا اپنا شوق تھا اور یہ بات اعزاز کی ہے کہ ایشیا کی سب سے کم عمر پائلٹ تھی اس نے سترہ سال کی عمر میں جہاز چلانا شروع کر دیا تھا، پوری دنیا سے پندرہ سو سے زائد امیدواروں نے مقابلے میں حصے لیا اور زیورت نے پہلی پوزیشن حاصل کی یہ ملک کیلئے بھی بڑا اعزاز تھا پھر سکالر شپ بھی حاصل کی، ابھی اسی کی وجہ سے فلائنگ سکول میں طالبات کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے، ہائی سکول مکمل کرنے کے بعد ہی میں نے بیٹی کو بزنس میں لے لیا تھا ،یہ اچھی بزنس وویمین اور بہترین پائلٹ ہے۔