لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے لاہور نے کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث 3اشتہاری ملزمان ذوالفقار علی ، کامران مبشر اور عمران شاکر کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، انسانی سمگلنگ ، حوالہ ہنڈی کے ملزم گرفتار
Mar 12, 2024