ماہ رمضان   آپس میںمحبت اوربھائی چارے کا درس دیتاہے:ملک محمداحمدخان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں پوری قوم کو پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کرنی چاہئیں۔ اللہ رب العزت کا شکر ہے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی برکتیں اور سعادتیں نصیب ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آپس میں محبت، بھائی چارے، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ اس با برکت مہینے میں ہی پاکستان معرض وجود میں آیا اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ساز شوں سے محفوظ فرمائے۔(آمین) 

ای پیپر دی نیشن