پارکوں اور دیگر مقامات پر فوڈ سٹالز کیخلاف درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت 

Mar 12, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پارکوں اور دیگر مقامات پر اوپن ریسٹورنٹس، فوڈ سٹالز لگانے کی اجازت کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو سٹالز اور جوس کارنر مالکان کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارکس میں تو عوام اور بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء لازم ہیں، درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ پارکوں میں پی ایچ اے نے اپنے قانون کا غلط استعمال کرتے ہوئے فوڈ سٹالز لگانے کے ٹھیکے دے رکھے ہیں۔ پی  ایچ اے نے گرین بیلٹ پر بھی جوس کارنر وغیرہ کی اجازت دے رکھی ہے۔ قانون کے تحت یہ سٹالز وغیرہ پندرہ روز سے زیادہ لیز پر نہیں دیئے جا سکتے۔ عدالت ان سٹالز وغیرہ کو پی ایچ اے کے انڈر کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دے۔

مزیدخبریں