شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ قیوم کے مرکزی صدر سید فقیر حسین بخاری گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کو آبائی علاقہ منڈیالہ ورکاں شیخوپورہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم آزاد و جموں کشمیر سردار عتیق خان اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈارنمازجنازہ میں شرکت کیلئے انکی رہائش گاہ منڈیالہ ورکاں پہنچے جہاں انکے بیٹوں کیساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دونوں سیاسی شخصیات نے مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر اختر اقبال ڈار اور سردار عتیق احمدخان نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم لیگ کو آرگنائز کرنے کے علاوہ نوجوان نسل کی بہتر تربیت کیلئے انتھک جدوجہد پرسید فقیر حسین بخاری مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔