لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا زندگی میں ایک بار پھر آمدرمضان قدرت کا بہت بڑا انعام ہے۔ماہ صیام کے دوران بخشش و مغفرت کے موسم میں محروم رہنے والا بہت بڑے خسارے میں ہے۔ رسول اکرمﷺ نے رمضان کو صبر،ہمدردی،خیرخواہی اور پارسائی کا موسم قرار دیا ہے۔اگر اسوہء حسنہ کے مطابق رمضان گزاریں تو دلوں کی کھیتیاں ہری بھری ہو جائیں گی۔ تحریک صراط مستقیم کی طرف سے ماہ صیام میں پہلے سے زیادہ بڑے پیمانے پر ’’فہم دین کورسز‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکومت رمضان المبارک میں بے تحاشا مہنگائی کو کنٹرول کرے۔ذخیراندوزوں اور منافع خوروں کا کڑ احساب ہونا چاہیے۔حکومت وقت ‘فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے ناداروں کیلئے رمضان پیکیج کا اہتمام کیا جائے۔
رمضان المبارک میں مغفرت سے محروم رہنے والا خسارے میں ہے:اشرف جلالی
Mar 12, 2024