ایران، افغانستان اجلاس ، سرحدی مسائل کے حل ، رابطہ کاری پرمذاکرات 

Mar 12, 2024

کابل(  نوائے وقت رپورٹ )  ایرانی کسٹم آفس میں ایران اور افغانستان کے سرحدی نمائندوں کے درمیان سرحدی مسائل کے حل اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔207 الفاروق کور کے ترجمان عزت اللہ سعیدی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس ملاقات میں ایران کی جانب سے تھانہ تپہ سیاہ کے قریب سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسلام قلعہ کسٹم اور دوغارون کسٹم کے فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عزت اللہ سعیدی نے مزید کہا کہ اجلاس میں تمام مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب مسافروں کی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں