گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) دھلے کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی ایلڈرعاشر نور کی بازیابی کے لیے مسیحی برادری احتجاج کررہے ہیں ۔مظاہرین پولیس ایلڈر عاشر نور کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے میں بھی ٹال مٹول کر رہی ہے۔مظاہرین پولیس ایلڈر عاشر نور کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے اور انہیں فوری بازیاب کروائے۔ تفصیل کے مطابق دھلے کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی شازب شاہد نے سی پی او۔ ایس پی کمپلینٹ سیل۔ ڈی ایس پی کوتوالی۔ ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ اور ایس ایچ او تھانہ دھلے کو فریق بناتے ہوئے والد کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کا حکم دینے بارے پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں دائر کی۔