حافظ آباد:آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر ڈسٹرکٹ بار میں اظہار تشکر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری کے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار میں اظہار تشکر کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کے دوسری باری صدر منتخب ہونے پر وفاق مضبوط ہوگا اور صوبے آپس میں متحدہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا بطور سویلین دوبارہ صدر بننا جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ صدرآصف علی زرداری قانون اور آئین شکنی کے ہمیشہ خلاف رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن