ڈرائیونگ ٹریننگ سکول شہریوں کیلئے مفید ہے:طارق جمیل

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈرائیونگ کی تربیت کیلئے قائم کیا گیا ڈرائیونگ ٹریننگ سکول شہریوں کیلئے نہایت مفید اور باعث استفادہ ثابت ہوا ہے جہاں سینکڑوں مرد و خواتین ڈرائیونگ کی بہترین تربیت حاصل کررہے ہیں جنہیں تربیت مکمل ہونے پر میرٹ کے تحت بلا تاخیر ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء ممکن بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ نوید خان، حاجی ارشاداحمد و دیگر افسران و ملازمین موجود تھے، ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ اور ڈرائیونگ سکلز کے ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کسی طرح کی تاخیر ممکن نہیں تمام امور مربوط لائحہ عمل کے تحت انجام دیئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن