قصور(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کادورہ قصورمقامی کمیونٹی، معززین علاقہ، کارنر میٹنگز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلیان قصور کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کیساتھ ساتھ قصور کیلئے جلد ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرنے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ترقی کا تاریخی دور شروع ہو چکا ہے۔ عوام نے جو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے گا اور ان میں مایوسی نہیں پھیلنے دیں گے۔ قصور کی تعلیمی ترقی کیلئے بھی موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس ضمن میں تعلیمی پالیسی وضع کی جا رہی ہے جس سے قصور سمیت پنجاب بھر کی قسمت جاگنے والی ہے۔ گزشتہ حکومت نے اساتذہ کے ساتھ جو زیادتیاں کیں ان کا ازالہ کیا جائے گا۔