لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کینگروز نے کیویز کے خلاف کامیابی کے بعد 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز بھی 2 صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 279 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ الیکس کیری نے 98 رنز اور مچل مارش نے 80 رنز کی اننگ کھیل ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان پیٹ کمنز 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش چوتھے اور اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کوشکست، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر
Mar 12, 2024