اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی (اوکس) کے زیر اہتمام کنیرڈ کالج فار ویمن لاہور میں"ایمپاور ہر فیسٹیول‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔خواتین کے عالمی دن پر منعقدہ اس فیسٹیول میں 50 سے زائد اوکس سٹالز کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔ مہمان خصوصی یو ایس قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز نے خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کوسراہا اور انکیمسائل پر گفتگو کی۔ اوکس کی صدر آمنہ عمر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد کنیرڈ کالج سے فارغ التحصیل طالبات ودیگر خواتین کے معاشی کاروبار میں کردار اور انکی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہنا تھا۔ اوکس ایگزیکٹو کمیٹی نے دن رات محنت کرکے تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا میلہ سجایا۔فیسٹیول کا خصوصی ڈرامہ ’’بگ فیٹ لاہوری ویڈنگ‘‘ شرکا کی توجہ کا مرکز بنا جس میں آج کل کے شادی کلچر کی بہترین عکاسی کی گئی ۔ ڈرامے میں کنیرڈ کالج کی سابقہ طالبات نے اداکاری کی۔