سٹاک مارکیٹ میںملاجلا رجحان‘ سرمائے میں6ارب سے زائد کا اضافہ 

Mar 12, 2024

 کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ملا جلا رجحان رہا ۔ 100انڈیکس 66ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوا اور پربعض سٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ 65700 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگئی۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ سرمائے میں 6ارب 85کروڑ 72لاکھ 43ہزار 53روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 93کھرب 60ارب 85کروڑ 28لاکھ 16ہزار397روپے ہو گیا۔گزشتہ روز61.62فیصد حصص کی قیمتیں  بڑھ گئیں‘ 16ارب روپے  کے 54کروڑ87لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز کے ایس ای100انڈیکس  65793.76پوائنٹس سے38.45پوائنٹس کم ہو کر65755.31پوائنٹس پر آگیا ‘کے ایس ای30انڈیکس 3.62پوائنٹس اضافے سے 22011.94پوائنٹس ، آل شیئرز انڈیکس 43677.11 پوائنٹس سے بڑھ کر43.707.91پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘220کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں