پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد 15 مارچ کو برطانیہ روانہ ہو گا:میاں کاشف 

Mar 12, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلیٰ سطح کا وفد 15 مارچ کو برطانیہ روانہ ہو گا۔ پی ایف سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں کاشف اشفاق نے پیر کو یہاں محمد اریب کی قیادت میں فرنیچر کے برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کی شاندار کاریگری اور ورثے کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر متعارف کرانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ وفد فرنیچر انڈسٹری کے دستکاروں، مینوفیکچررز، ڈیزائنرز اور برآمد کنندگان پر مشتمل ہے جو باذوق برطانوی صارفین کے سامنے پاکستانی فرنیچر کے بے مثال نمونے پیش کرینگے۔  وفد برطانیہ میں نا صرف فرنیچر کی بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے بلکہ ثقافتی تبادلے کے فروغ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بھی پر عزم ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ملاقاتوں، نمائشوں اور نیٹ ورکنگ ایونٹس کے ذریعے وفد تجارتی شراکت داری کے حصول، ڈسٹری بیوشن چینلز کے قیام اور پاکستانی فرنیچر کی بے مثال کاریگری اور فنی ورثے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزیدخبریں