لاہور(نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رمضان المبارک کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔پنجاب پولیس نے صوبہ کی36433 مساجد، 2179 امام بارگاہوں، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کئے گئے ہیں۔حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 واک تھرو گیٹ اور 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے۔فورس تعیناتی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنے علاقے کی امن و مساجد کمیٹیوں کے ارکان اور منتظمین سے رابطے میں رہیں۔علماء کرام، مشائخ عظام ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے، امن کا پرچار کریں۔
رمضان آمد: مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان تشکیل
Mar 12, 2024