لاہورسمیت پنجاب بھر کی عدالتوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کردی گئی۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔رمضان المبارک کے باعث سیشن کورٹس ، سول کورٹس اور کچہریوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی، آج سے عدالتوں میں کیسز کی سماعت صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہو گی ۔جمعۃ المبارک کے روز عدالتوں میں کیسز کی سماعت صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو گی، سیشن عدالت اور سول عدالتوں میں وقت تبدیلی کا نوٹیفیکیشن چسپاں کر دیا گیا۔
عدالتوں کےاوقات کارمیں تبدیلی،نوٹیفکیشن جاری
Mar 12, 2024 | 10:34