انجیر کا پانی وزن کم کرنے میں کتنا مددگار ہے، جانیے

Mar 12, 2024 | 12:53

وزن کا بڑھ جانا بہت آسان ہے لیکن اسے کم کرنا انتہائی مشکل، وزن کم کرنے کیلئے لوگ سخت ورزش کرتے ہیں جبکہ  اکثر لوگ کھانا پینا بھی ترک کردیتے ہیں۔یہی نہیں بہت سے لوگ وزن میں کمی کیلئے گھریلوں ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں جو کار آمد بھی ہوتے ہیں، آج ہم آپ کو انجیر کے پانی کا ایک ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔انجیر کو جنت کا پھل کہا گیا ہے جو اپنے اندر بے شمار جادوئی فوائد سمیٹے ہوئے ہے  تو آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں انجیر کے پانی کے فوائد پر ۔

انجیر کے پانی کے فوائد

٭ انجیر کے پانی کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی  لانا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔

٭انجیر کا پانی نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہےاس سے گیس اور تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے۔ 

٭انجیر جسم میں شوگر کا توازن  برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔٭انجیر کا پانی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تحقیق کے مطابق انجیر میں بھاری مقدار میں کیلشیم، فاسفورس اور میگنیشیم  پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔

٭اس کے علاوہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور انجیر کا پانی مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے ، انجیر کا پانی جسم کو انفیکشن سے لڑنے اور بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

انجیر کے پانی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

رات کے وقت 3 سے 4 انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح انجیر کو پانی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

ذائقے کو بہتر بنانے کیلئے اس میں شہد کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں