یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کےحجم میں 5 ارب کا اضافہ

  یوٹیلیٹی اسٹورز  پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری کے بعد گھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف  نے یوٹیلیٹی اسٹورز  پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز  پر  رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پرگھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 365 سےکم کرکے 335 روپے مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70 روپے سے بڑھاکر 100روپےکردی گئی ہے۔گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...