حقیقی آزادی مارچ کیس: فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع

Mar 12, 2024 | 17:11

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں فیصل جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان کا استثنیٰ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. فیصل جاوید اپنے وکلا سردار مصروف، انصر محمود کیانی اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے راجا خرم نواز اور علی نواز اعوان کی جانب سے دائر استثنی کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے سماعت 19 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے ۔

مزیدخبریں