وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے، اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے

Mar 12, 2024 | 17:35

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے ارکان کو دیئے جانے والے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان سونپے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق خواجہ آصف دفاع ، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشن کے وزیر ہوں گے جبکہ محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔محسن نقوی کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلمدان جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ مصدق ملک کو وزیر توانائی اور وزیر پیٹرولیم بنا دیا گیا۔ عطا تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا۔احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی، اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون اور وزیر انسانی حقوق ہوں گے جبکہ احد چیمہ معاشی امور اور وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کو وزارت تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔ رانا تنویر حسین کو وزارت صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ عبدالعلیم خان وفاقی وزیر برائے نجکاری فرائض سر انجام دیں گے۔جام کمال وفاقی وزیر برائے تجارت اور اویس لغاری وزارت ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز کی وزارت سونپ دی گئی۔

ریاض پیر زادہ کو وزارت ہاؤسنگ اور ورکس کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ قیصر احمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز، امیر مقام سرحدی امور اور قومی ورثا و ثقافت کے وزیر ہوں گے۔

مزیدخبریں