رمضان کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا،مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات

Mar 12, 2024 | 20:53

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔

میٹ حکام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کا آغاز تو بہت ہی اچھا ہوگا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھر پور ہوسکتا ہے،اگر مجموعی طور پر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کریں تو پورا مہینہ بادل اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2 دن بارش ہو گی تو چار دن دھوپ نکلی رہے گی، اسی طرح پھر اگلے 2 سے 4 دن کی دھوپ کے بعد بارش ہو جائے گی، اس طرح پورے مہینے دھوپ اور بادل کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، یعنی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق رمضان کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا پیشنگوئیوں کے مطابق رواں برس بھی گرمی کی شدت میں گزشتہ سال کی نسبت اضافےکا امکان ہے۔

مزیدخبریں