پی ایس ایل 9، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور ملتان سلطان کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا

پی ایس ایل 9 کے 30 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان روسو کا کہنا ہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود کرکے ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہیے ہیں۔ ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کاکہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا ۔ 

خیال رہے کہ دونوں ٹمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایونٹ کے دوران ملتان سلطانز کو 6 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ کو 5 میچز میں کامیابی ملی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز اب کراچی میں شیڈول ہیں

ای پیپر دی نیشن