ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 186 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 

کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، جانسن چارلس نے 53 رنز بنائے۔ محمد عثمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر خان 12 رنز بناسکے۔ 

اختتامی لمحات میں افتخار احمد نے 20 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، طیب طاہر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔   

یہ میچ دونوں ٹیموں کےلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

گوکہ دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں، تاہم یہ میچ جیتنے والی ٹیم ٹاپ ٹو میں شامل ہوجائے گی اور پشاور زلمی کیخلاف کوالیفائر کھیلے گی۔

کوالیفائر میں اگر شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ٹیم ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی اور فائنل میں پہنچنے کےلیے اس کے پاس ایلیمنیٹر 2 کا موقع بھی دستیاب ہوگا جہاں جیت کر وہ ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

ایونٹ کے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی تھی

ای پیپر دی نیشن